مسجد فاطمہؓ سلام اللہ۔

مسجد فاطمہؓ سلام اللہ۔

مسجد فاطمہؓ سلام اللہ۔

وجھواں شریف ضلع حافظ آبادweewewe3444
پنڈی بھٹیاں سے 15 کلو میٹر شمال کی جانب پیر قبلہ فیض الحسن شاہ صاحب کے آباٸی گاٶں وجھواں شریف ضلع حافظہ آباد میں موجود یہ مسجد فن تعمیر اور محبت اسلام کی عکاس ہے جسے قبلہ شاہ صاحب نے انتہاٸی محبت و احترام سے تعمیر کروایا-









2015 میں اس کا سنگ بنیاد انتہاٸی محبت واحترام سے رکھا گیا عرصہ پانچ سال میں تعمیر ہونے والی یہ مسجد 16 کنال پہ بناٸی گٸ ہے اس کا نقشہ ترکی سے تیار کروایا گیا ترکی میں موجود مسجد صوفیہ کی طرز پہ بناٸی گٸ یہ مسجد جس میں 28 چھوٹے گمبد 12 چھوٹے مینار 4 بڑے مینار اور 1 بڑا گمبد ہے چار بڑے میناروں اور بڑے گمبد پر حلال کا نشان لگا ہوا ہے مسجد کے اندر کا کام جسے کاشی کری کہتے ہیں جو فارسی طرز کی ہے اس کام کو ملتان کے کاریگروں نے انجام دیا مسجد کے گیارہ چھوٹے دروازے ہیں اور ایک مرکزی دروازہ ہے جن کے مختلف نام ہیں بڑا دروازہ امام جعفر صادق ؓ اور باقی کے حسنین کریمین اور جناب رسول اللہ ﷺ کی بیٹیوں کے نام پہ ہیں۔










کمال فن تعمیر خطیر لاگت اور بے انتہا محبت اسلام کا منہ بولتا ثبوت یہ مسجد اپنی تعمیر اور حسن میں کسی شاہکار سے کم نہیں۔










اک روح پرور سکون رکھنے والا اللہ کا گھر یہ مسجد ناصرف اس علاقہ کی پہچان بن گٸ ہے بلکہ قبلہ پیر فیض الحسن شاہ صاحب کی اسلام سے محبت اور لگن کا بھی منہ بولتا ثبوت ہے یہ مسجد فن تعمیر اور اپنی الگ پہچان رکھنے کے ساتھ ساتھ اک زیارت کی بھی حیثیت اختیار کر گٸ ہے جہاں نا صرف قبلہ شاہ صاحب کے مریدین بلکہ بہت سے دوسرے لوگ بھی اس مسجد کی زیارت کے لیے آتے ہیں۔










محبت اسلام ہی اک مسلمان کی مسلمانی کی پہچان ہے اور اس کی پہچان یہ حسین و جمیل مسجد۔

محبت والو محبت بڑی نعمت ہے 








Post a Comment

0 Comments