پنجابی زبان کے مختلف لہجے

پنجابی زبان کے مختلف لہجے

 پنجابی زبان کے مختلف لہجے



دوآبہ
ستلج اور بیاس کا درمیانی علا قہ جسے "بست دوآب" بھی کہا جاتا ہے ۔ہوشیار پور ، کپورتھلہ اور جالندھر کے اضلاع پر مشتمل ہے۔ یہاں بولی جانے والی پنجابی زبان کو "دوآبی" کہا جاتا ہے۔






مالوہ
پنجاب کا وە علاقہ جو دریاستلج کے جنوب میں واقعہ ہے۔ لدھیانہ، پٹیالہ،بھٹینڈااور فرید کوٹ کے اضلاع پر مشتمل ہے۔یہاں بولی جانے والی پنجابی کو "مالوی" کہا جاتا ہے۔






پوادھ
ستلج سے گھاگھر ندی تک کے علاقہ پر مشتمل ہے۔ روپ نگر، روپڑ، کورالی، انبالہ اور نرائن گڑھ بڑے شہر ہیں۔یہاں بولی جانے والی پنجابی کو"پوادھی" کہا جاتا ہے۔






ماجھا
باری دوآب اور رچنا دوآب کے علاقوں پر مشتمل ہے۔ فیروز پور، پٹھانکوٹ،امرتسر، گورداسپور، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، شیخوپورہ، قصور، ناروال ، اوکاڑہ ، ساہیوال بڑے شہر ہیں۔ یہاں بولی جانے والی پنجابی "ماجھی" کہلاتی ہے۔





لہندا
رچنا اور جچ دوآب کے علاقوں پر مشتمل ہے۔ سرگودھا، جھنگ، فیصل آباد، منڈی بہاولدین ،بھلوال ، خوشاب اور شاہ پور بڑے شہر ہیں۔ یہاں بولی جانے والی پنجابی کو "لہندوی" یا "شاہ پوری" کہا جاتا ہے۔یہ لہجہ "لہندا سرگودھوی" اور "لہندا جھنگوی" کے الگ الگ ناموں سے بھی جانا جاتا ہے۔





پوٹھوار
جہلم، گوجر خان، راولپنڈی اور اٹک میں بولی جانے والی پنجابی "پوٹھواری" کہلاتی ہے۔





دھنی
پوٹھوار کے علاقےچکوال، تلہ گنگ، کلر کہاراور چوا سیدن شاہ میں بولی جانے والی زبان "دھنی" کہلاتی ہےجو پوٹھواری کی نسبت لہندوی یا شاہ پوری کے زیادہ قریب ہے۔





ہزارہ
ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور وادئ کاغان میں پنجابی زبان کا " ہندکو" لہجہ بولا جاتا ہے۔





تھل
خوشاب، میانوالی، بھکر اور لیہ کے اضلاع میں بولی جانے والی پنجابی کو" تھلوچی" یا "تھلوچڑی" کہا جاتا ہے۔





ملتانی یا سرائیکی
پنجابی زبان کا یہ لہجہ صرف ملتان اور مظفر گڑھ میں ہی بولا جاتا ہے۔





ریاستی بولی
بہاولنگر، بہاولپور اور رحیم یار خان کے علاقوں پر مشتمل ہے۔یہاں بولی جانے والی پنجابی کو "ریاستی بولی" کہا جاتا ہے۔





ڈیرہ جات
ڈیرہ غازی خان، دریا خان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں پنجابی زبان کا " ڈیروی" لہجہ بولا جاتا ہے۔





Post a Comment

0 Comments