چینی مرغی (Guinea fowl)

چینی مرغی (Guinea fowl)

 چینی مرغی (Guinea fowl)

بہت خوبصورت پرندہ
چینی مرغی (Guinea fowl) دراصل اس کا تعلق افریقہ، امریکا اور سے ہے جس کو دنیا کے کئی مقامات پر لے جایا گیا اور ان کی پرورش کی گئی۔
اس نسل کی 5 اقسام اور مزید کئی میوٹیشنز ہیں جو کہ ایک دوسرے سے مختلف ہیں ۔یہ کافی دور تک اُڑ بھی سکتا ہے۔
یہ زمینی پرندہ ہے جو دن بھر زمین پر خوراک تلاش کرتا ہے ان کی عمر 12 سال تک ہوتی ہے ۔
کچھ لوگ چینی مرغی کو چکور، تیتر، اور پتہ نہیں کیا کیا سمجھتے ہیں ۔یہ کوئی چکور یا تیتر نہیں ہے ۔
اس پرندے کا تعلق سرخاب کے خاندان سے ہے ۔




دیسی مرغی سے اس کا دور کا رشتہ ہے اس پرندے کو پاکستان میں چین سے درآمد کیا گیا اسی وجہ سے اسے چینی مرغی کہا جاتا ہے ۔۔
یہ گرمیوں میں دوپہر کے وقت بہت شور مچاتا ہے




ان کے پر لمبے ہوتے ہیں جو عام طور پرگہرا رنگ رکھتے ہیں۔ان کی گردن پر بال کم یا نہیں ہوتے سر کے اوپر چھوٹی کلغی ہوتی ہے، اس کے گہرے رنگ کے پروں پر موجود سفید یا ہلکے دھبے نظرآتے ہیں مختلف ممالک میں ان کے رنگ مختلف بھی ہیں جو دیکھنے والوں کو بھلے معلوم ہوتے ہیں۔ چینی مرغ کی مادہ چھوٹی چھوٹی لکڑیوں اور ٹہنیوں سے گھونسلہ بناتی ہے اور انڈے مادہ سیتی ہے ۔ انڈوں میں سے 28 دن بعد بچے نکلتے ہیں جوکچھ عرصے تک ماں کے ساتھ رہتے ہیں تاکہ ان کی تربیت ہوسکے اور وہ زندگی گزارنے کے طور طریقے سیکھ لیں۔



یہ مرغی بڑی سخت جان ہوتی ہے یہ دنیا کے کسی بھی مقام پر زندگی گزارنے کی صلاحیت رکھتی ہے اس مرغی میں حالات کے مطابق اپنے آپ کو ڈھال لینے کی بڑی خوبی پائی جاتی ہے ، چینی مرغی 6 مہینے بعد انڈے دینا شروع کر دیتی ہے۔
ایک چینی مرغی ایک سال میں 80 سے 100 انڈے دیتی ہے۔ یہ 6 سے 8 سال کی عمر تک انڈے دیتی رہتی ہے۔
نوٹ
جانور اور پرندے جوڑوں کی صورت میں رکھیں ۔اور ان کی دیکھ بھال، علاج ،صفائی اور خوراک کا لازماً خیال رکھیں تاکہ وہ بھی آپ سے اتنا ہی لطف اٹھائیں جتنا آپ ان سے اٹھاتے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments