گریٹ بویبرڈ Great Bowerbird

گریٹ بویبرڈ Great Bowerbird

 Great Bowerbird گریٹ بویبرڈ

اور یہ فطرت کے حسین مظاہر میں سے ایک بناتا ہے!
کیونکہ یہ عقلِ انسانی کو حیران کر دیتا ہے
یہ ایک گھونسلہ تیار کرتا ہے جسے یہ ایک ہزار کے قریب تنکوں سے تیار کرتا ہے
اور پھر گھونسلے کو مختلف رنگ برنگے پھولوں,پتوں،پھلوں، پروں,کپڑے کے ٹکڑوں,حتی کہ پلاسٹک کی اشیاء سے سجاتا ھے








یہ صرف اس لیئے کرتا ہے تاکہ ہونے والی مادہ کو شادی پر راضی کر سکے!
اور یہ گھونسلہ تقریبا دس ماہ میں تیار ہوتا ہے!
بعض اوقات نر اپنے رقیب دوسرے نر کے گھونسلے سے سامان چرا لیتا ھے!
دس ماہ کی مسلسل محنت کے بعد جب گھونسلہ تیار ہوجاتا ہے تو یہ پرندہ مادہ کو بلا کر مخصوص قسم کا رقص کرتا ہے تاکہ مادہ کو متاثر کر سکے اور اسے اپنی زوجہ بنا سکے!








اگر مادہ اس کے گھونسلے کی سجاوٹ اور رقص سے متاثر ہو کر راضی ہوجاتی ہے تو ساتھ ہی نیا گھونسلہ بنانا شروع کر دیتی ہے یہ مادہ کی جانب سے پیغامِ نکاح کے قبول ہونے کی نشانی ہے!
کچھ نر ایک موسم میں کئی کئی مادہ سے شادی کر لیتے ہیں اور کچھ کسی ایک سے بھی نہیں کر پاتے!
یعنی یہ نر کا ہنر ہوتا ہے وہ کتنی بیویاں متاثر کر سکتا ہے!


اللہ رب العزت کی مخلوقات کے نرالے رنگ ہیں اور جانوروں کے انوکھے کام ہیں

Post a Comment

0 Comments