بنگلہ راۓ بہادر تلوک چند، لیہ۔ Bangla Roy Bahadur Taluk Chand, Layyah

بنگلہ راۓ بہادر تلوک چند، لیہ۔ Bangla Roy Bahadur Taluk Chand, Layyah

بنگلہ راۓ بہادر تلوک چند، لیہ۔
گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائ سکول لیہ جو چوبارہ روڈ پر صدر بازار کے قریب واقع ہے
کبھی یہ سکول بڑی شان شوکت رکھنے والے ہندو خاندان کی رہاٸیش گاہ ہوتا تھا جو اس علاقہ کی اہم شخصیت کے طور پہ جانا جاتا تھا










راۓ بہادر تلوک چند کا شمار لیہ کے امیر کبیر ہندوؤں میں تھا۔ویسے تو یہ خاندان احسان پور تحصیل کوٹ ادو کا رہائشی تھا لیکن عمر کے آخری حصے میں راۓ صاحب لیہ مقیم ہو گۓ۔ کیونکہ اس خاندان کافی اثر و رسوخ کا مالک تھا کیونکہ پنجاب میں یہ وقت سکھا شاہی کا تھا سکھ دور میں آپکے خاندان کا کوٹ سلطان، احسان پور، لیہ، دائرہ دین پناہ اور کوٹ ادو میں کافی اثر و رسوخ تھا۔










بہادر تلوک چند کے دادا لیکھو رام کو گورنر سانگھڑ نے دیوان کا عہدہ دیا۔ تلوک چند نے نائب تحصیلدار سے لے کر ڈپٹی کمشنر تک 36 برس مختلف عہدوں پر سرکاری ملازمت کی۔ وہ اعزازی مجسٹریٹ کے عہدہ پر بھی فائز رہے۔ لیہ آمد پر راۓ بہادر نے لیہ میں آپ نے ایک وسیع و عریض بنگلہ تعمیر کرایا اور جو ایک عالی شان عمارت تھی اور آج بھی کافی اچھی حالت میں قاٸم ہے۔ تقسیم کے وقت انکا خاندان انڈیا شفٹ ہو گیا۔ انکا عالیشان بنگلہ قیام پاکستان کے بعد سرکاری تحویل میں آگیا اور کچھ عرصہ بعد یہاں سکول قائم کر دیا گیا۔











مقامی لوگ کہتے ہیں کہ اس بنگلے میں اتنے خزانے دفن تھے کہ 1980 تک یہاں سے سونے کی دیگیں نکلتی رہی ہیں۔ آجکل راۓ بہادر تلوک چند آی۔ایس۔او۔ کا بنگلہ بچیوں کے ہاٸی سکول کی حیثیت سے قاٸم ہے 

Post a Comment

0 Comments