مسجد جن پور

مسجد جن پور

 مسجد جن پور

مغلیہ دور کی تعمیر کردہ 250 سال سے زیادہ پرانی مسجد
گڑھی اختیار خان نواں کوٹ تحصیل لیاقت پور میں موجود یہ مسجد جس کا طرز تعمیر بادشاہی مسجد لاہور سے بھی ملتا جلتا ہے تین گمبد جو تقریباً ایک جیسے ہیں بڑا صحن اور صحن میں داخلے سے پہلے دروازے پہ بھی گمبد موجود ہے سامنے حال میں داخل ہونے کے لیے ایک بڑا دروازہ اور چار چھوٹے دروازے ہیں سامنے والے بڑے دروازے کے اوپر دو چھوٹے مینار اور جب کے داٸیں اور باٸیں مسجد کے کونے پر بڑے مینار موجود ہیں اسی طرح مسجد کے پیچھے چھت پہ دو چھوٹے مینار موجود ہیں مسجد کی دیواروں اور عقبی دیواروں پہ کاشی گری بھی کی گٸ ہے اور جو آج بھی نمایاں ہیں ۔






کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ مسجد 600 سال پرانی ہے
لیکن حقیقت کے منافی ہے کیونکہ اس کا طرز تعمیر مغلیہ دور کا اور اس دور کا جب ریاست بہاولپور میں تعمیرات ہوٸیں اور اس مسجد میں استعمال ہونے والا سامان بھی اور اس کا طرز تعمیر اور طرز فن 6 سو سال پہلے ہونے والی تعمیرات سے نہیں ملتا حقیقت یہ ہے کے اس مسجد کو نواب اختیار عباسی نے 250 سال قبل تعمیر کروایا جیسا کے اس بستی کا نام بھی اختیار گڑھی ہے نواب صاحب خود بھی بہت خدا ترس انسان تھے جن کی طبیعت میں بھی بہت شاٸستگی تھی مقامی لوگ انہیں ولی اللہ کہتے ہیں






250 سال سے زیادہ عرصہ سے تعمیر یہ مسجد اب شکستہ حال ہے جس کی طرف توجہ دیا جانا بہت ضروری ہے تاکہ اسے مزید محفوظ کیا جاسکے

Post a Comment

0 Comments