مسجد پاک وگھہ Masjid PAK VIGHA

مسجد پاک وگھہ Masjid PAK VIGHA

مسجد پاک وگھہ
گجرات
گجرات سے تقریباً 20 کلو میٹر سرگودھا روڈ پہ منگووال غربی کاقصبہ موجود ہے۔ یہاں سے ڈنگہ ( دین گاہ ) روڈ پہ چند کلومیٹرکے فاصلے پرواقع مسجد پاک وگھہ شریف واقع ہے۔ اپنے منفرد اور جدید طرزِ تعمیر،مستند تاریخی و مذہبی اہمیت اور محبت،لگن اور عشق ومحبت کی ایک ایسی شاندارمنہ بولتی تصویرہے کہ جس میں عقید ت و ولولہ جوش و جنون اور محبت اسلام کے گہرے رنگ بھرے ہیں۔












2001 سے اس شاہکار کا تعمیراتی کام آغاز کیا۔ منڈی بہائوالدین کے گاٶں کدھر شریف کے ممتاز اور دنیا بھر میں معروف ماہرِ امراض ِ چشم اور سرجن صاحبزادہ ڈاکٹر،حافظ محمد فرخ حفیظ رحمۃ اللہ علیہ نے جس شوق اور محبت سے اس کا سنگ ِ بنیاد2001 میں خود رکھا تھا آج بھی اسی ذوق اور لگن و محبت کو اس شاہکار اور اسلام محبت کی مثال سمجھا جاتا ہے یہ ہماری خوش نصیبی ہے کے ڈاکٹر صاحب جیسے محب اسلام ہم میں موجود تھے اور اسلام کی محبت کا درس اپنے شاہکاروں کے زریعے بھی ہم تک پہنچاتے رہے













اس پوسٹ میں تعمیر کے دوران اور تکمیل کی تصاویر بھی شامل ہیں
22 فٹ چوڑی بنیادوں سے لیکر6 فٹ چوڑٰی دیواروں تک کی تعمیر میں چونے،روڑ اور اینٹوں کاپاٶڈر ( کیری ) کو انتہائی ٹیکنیکل بنیادوں پہ مکس کر کے بطورِ گارا استعمال کیا گیا ہے۔ اس کی بنیادوں میں لگی 45 لاکھ اینٹوں کو محرابی حالت میں اس مہارت سے جوڑا گیا ہے کہ زیرِ زمین ہونے والی تبدیلیوں مثلاً زلزلہ وغیرہ اور گیسوں کے اخراج سے پڑنے والی دراڑوں سے انتہائی سائنسی طور پر بچاٶ کیا گیا ہے














اپنے انوکھے نقشہ منفردفنِ خطاطی اورخوبصورت ترین سنگ ِ سفید کی وجہ سے بھی اس مسجد کو ایک خاص اہمیت حاصل ہے۔ ہر روز بہت سے مسلمان اس شاہکار کی زیارت کے لیے آتے ہیں کیونکہ یہ مسجد اپنی پہچان آپ ہے

اللہ سے دعا ہے اللہ اس کے بنانے والوں کی اس محبت کو قبول فرماۓ 

Post a Comment

0 Comments