تاؤ بٹ

تاؤ بٹ

تاؤ بٹ
جنت نظیر کشمیر کا آخری گاٶں تاؤ بٹ تحصیل شاردہ کا انتہاٸی خوبصورت گاٶں ہے مظفرآباد سے 200 کلومیٹر دور واقع ہے 7500 فٹ کی اونچائی پر واقع ہے











آبادی بھی انتہاٸی مناسب اندازے کے مطابق 1400 کے لگ بھگ آبادی کا یہ دلنشین گاٶں واقعہ ہی اک پر سکون احساس اور انتہاٸی خوشگوار موسم کا حامل ۔ برف باری اکتوبر سے شروع ہو کر اپریل تک جاتی ہے
زراعت سے اور جانورں کے روز گار سے تعلق رکھنے والے سادہ لوح لوگ بہت مہمان نواز ہیں











یہ گاؤں گریز نیشنل پارک کا حصہ ہے۔ پارک بنانے کا مقصد یہاں کے جانوروں پرندوں کی حفاظت کرنا ہے یہاں کے جانوروں میں مسک ہرن ،سنو لیوپرڈ ،لیوپرڈ کیٹ ،ہمالین بھورا اور کالا ریچھ اور مختلف پرندے شامل ہیں دریائے نیلم ٹراٶٹ مچھلی منظر اور نظاروں کی حوبصورتی میں جادٶٸی اثر رکھتی ہے اڑنگ کیل سے تاٶ بٹ رستہ ہی اتنا خوبصورت ہے کے آپ ساری دنیا کو بھول کے اس کے حسن میں کھو جاتے ہیں پرسکون راستہ ہے












بہت تعداد میں سیاح فیملی سمیت یہاں آتے ہیں اور اس جنت نظیر وادی کے حس سے اپنی آنکھوں اور دل کو سکون دیتے ہیں
یہاں آسانی سے رہاٸش بھی مل جاتی اور بلکل محفوظ ہے زیادہ تر علاقہ آرمی کے پاس ہے اور بہت محفوظ ہے۔
مارچ سے لیکر ستمبر تک سیاحوں کے لیے پر کشش مقام ہے ۔


Post a Comment

0 Comments