جوگیانوسر

جوگیانوسر

جوگیانوسر
جوگیوں کی چوٹی
یا رام تخت۔ سوات
بونیر اور شانگلہ کے سنگم پہ واقع سب سے اونچا پہاڑ کہا جاتا ہے کہ ہندوٶں میں مقدس ترین پہاڑ ہے جہاں رام چندر نے اپنی بیوی سیتا سے بن باس لیا ۔







اسی لیے اسے رام تخت بھی کہا جاتا ہے
سطحِ سمندر سے 9 ہزار 2 سو فٹ بلند ہے
(جوگیوں کی چوٹی یا Yougis' Peak)
یلم پہاڑ ضلع سوات اور بونیر کے سنگم پر واقع ہے۔ اک خوبصورت ترین پہاڑ ہے جو دونوں اضلاع میں واقع ہے
بونیر اور شانگلہ کا سب سے اونچا پہاڑ ہونے کی وجہ سے سر سبز بھی ہے جس پہ اونچے درخت اور بہت زیادہ گھاس اور جڑی بوٹیاں موجود ہیں








اس کی چوٹی تک پہنچنے کے لیے مختلف راستے ہیں۔ مگر دو راستے ایسے ہیں جنہیں مقامی لوگ نسبتاً آسان اور محفوظ سمجھتے ہیں۔ ایک راستہ درہ مرغزار سے سرباب گاؤں کے راستے ایلم کی چوٹی تک پہنچتا ہے، جو 6 سے 7 گھنٹے کا ہے۔ دوسرا راستہ بھی درہ مرغزار ہی سے جوزو پاس سے ہو کر ایلم گاؤں تک پہنچتا ہے۔ وہاں سے آگے 5 گھنٹے میں جوگیانو سر تک پہنچا جاسکتا ہے۔ یہ راستہ بھی 6 سے 7 گھنٹوں کی طویل اور سخت مسافت کے بعد طے ہوتا ہے۔
سوات یوں تو خوبصورت ترین ڈویژن ہے جہاں ایک سے ایک بڑھ کے چوٹیاں چشمے گھاٹیاں دریا اور جھیلیں موجود ہے پاکستان سیاحوں کی جنت ہے اور اس جنت کا بڑا ٹکڑا ڈویژن سوات بھی ہے۔








اسی جگہ موجود یہ چوٹی جوگیانوسر جوگیوں کی چوٹی یا رام تخت۔ بھی مشہور چوٹی ہے اور دنیا بھر میں رہنے والے ہنوٶں کی مقدس جگہ بھی ہے 

Post a Comment

0 Comments