گورنٸی بحرین سوات Gornayi Bahrain Sawat

گورنٸی بحرین سوات Gornayi Bahrain Sawat

گورنٸی
بحرین سوات
سوات جنت نظیر وادی جس کشش اور حسن آپ کو اپنا گرویدا بنا لیتا ہے اس وادی کا قدرتی حسن کسی پرستانی داستان کی طرح طرح آپ کو اپنے حسن میں جکڑ لیتا ہے













آج زکر ایک چھوٹی سی وادی چھوٹا سا گاٶں لیکن جتنا پیارا گاٶں اتنے ہی اچھے لوگ جن کی مہمان نوازی اور کھلے دل کے آپ بھی اسیر ہو جاٸیں کمال کی حسین پرکشش وادی گورنٸی قدرتی حسن ایسا کے گمان میں اور یقین یکساں ہو جاٸیں خوبصورت چشمے ہوں جن کا پانی کسی لوک دھن کی طرح میٹھا پرندے کسی مدھ بھرے سریلے نغمے گاتے ہیں ہوا سرسراہٹ سے آپ کے کانوں میں رس گھولے قدرت آپ کو چاروں طرف اپنے حصار میں لیے کھڑی ہو اور آپ اس کے حسن میں کھوۓ ہوۓ دھنگ کھڑے ہوں۔













مینگورہ سے مدین اور پھر بحرین خوبصورت ترین بازار بحرین سے فقط دو کلومیٹر کی دوری پر واقع جنت نظیر وادی گرونٸی
بلند پہاڑ خوشگوار موسم اور انتہاٸی مہمان نواز لوگ اور مہمان نوازی بھی ایسی کے مثال نا ہو۔













یوں تو بحرین سے پیدل یا اپنی گاڑی پہ بھی یہاں جا کے آسانی سے گھوما جا سکتا ہے اور واپس بحرین میں آکے رہاٸش اختیار کر سکتے ہیں لیکن اگر چاہیں تو گاٶں والے بھی آپ کی مہمان نوازی کسر نہیں چھوڑتے ۔












ویسے اگر بحرین بازار سے بھی کھڑے ہوکے دیکھیں تو گورنٸی آپ کو سامنے نظر آۓ گا سردی کے موسم میں برف سے لدے یہ پہاڑ اور گرمی میں گرمی ہوتی ہی نہیں موسم پورا سال خوشگوار ہوتا ہے 

Post a Comment

0 Comments