سانگلہ ہل۔

سانگلہ ہل۔

سانگلہ ہل۔
سانگلہ ہل میں واحد پہاڑ جس کے آس پاس کوٸی پہاڑ نہیں اسی طرح کی ایک پہاڑی یہاں سے 20 کلومیٹر شاہکوٹ میں واقع ہے سانگلہ ہل میں ساھو والا میں واقع یہ پہاڑی کرانہ پہاڑی سلسلہ کی پہاڑی ہے جو کوہ ہمالیہ کے سلسلے کی پہاڑی ہے تقریباً 250 فٹ کے قریب اونچی پہاڑی جس کے ساتھ اک پارک بھی موجود ہے جہاں مقامی اور ارد گرد کے شہروں سے لوگ آتے ہیں۔
یہاں دیکھنا یہ ہے ایسی پہاڑیاں جہاں کوٸی پہاڑی سلسلہ نا ہو وجود میں کیسے آتی ہیں۔؟
یہ کرانہ کے پہاڑی سلسلے کا حصہ ہے





انڈین پلیٹ اور یوریشین پلیٹ کے ٹکرانے سے جس طرح ہمالیہ کا پہاڑی سلسلہ وجود میں آیا تھا، اسی طرح یہ پہاڑ بھی بنے ہیں، جیالوجسٹ ان پہاڑیوں کو انڈین شیلڈ کا حصہ سمجھتے ہیں۔ یہ پہاڑ آتشی چٹانوں یعنی igneous rocks سے بنے ہیں، اور پلیٹ موومنٹ کے نتیجے میں یہ چٹانیں زمین کی بالائی پرت سے باہر نکل آتی ہیں




جیالوجسٹ کے مطابق زمین کی سطح کے نیچے دوسری لیئر جسے lithosphere بھی کہتے ہیں۔ یہ مختلف ٹکڑوں میں بٹی ہوئی ہے جنہیں ٹیکٹانکس پلیٹس کہتے ہیں یہ اپنے سے نیچے والی لئیر جو پگھلی ہوئی حالت میں ہے کہ اوپر حرکت کرتی رہتی ہیں۔ جب دو ٹیکٹانکس پلیٹس مخالف سمت میں حرکت کرتی ہے تو ایک دوسرے کے ساتھ ٹکراتی ہے ان کے ٹکرانے کی وجہ سے ان کے کنارے آہستہ آہستہ ٹوٹنا شروع ہو جاتے ہیں ۔ کیونکہ یہ پلیٹس مخالف سمت میں حرکت کر رہی ہیں تو یہ ان ٹکڑوں پر فورس لگاتی ہیں کہ اوپر کی طرف حرکت کریں جس کی وجہ سے یہ ٹکڑے زمین کی سطح کو بھی اوپر کی طرف دھکیلتے ہیں ۔ پھر آہستہ آہستہ زمین کی سطح اوپر اٹھنا شروع ہوتی ہے اور پہاڑ بننا شروع ہوتے ہیں۔ ان کو فولڈ ماؤنٹین کہتے ہیں




ٹیکٹانکس پلیٹس کے کناروں کے ٹوٹے ہوئے ٹکڑوں کا اوپر زمین کی سطح کی طرف اٹھنے کی ایک اور وجہ ان پلیٹس کے نیچے پگھلی ہوئی حالت میں گرم میگما(megma) بھی ہے جو ان ٹکڑوں کو اوپر کی طرف دھکیلتا ہے




فولڈ ماؤنٹین کی مثال ہمارے پاس ہمالیہ کے پہاڑ ہیں۔ جو پاکستان کے دریائے سندھ سے شروع ہوتے ہیں اور انڈیا، نیپال اور بھوٹان سے ہوتے ہوئے مشرقی انڈیا میں موجود براماپترا (bramaputra)دریا تک جاتے ہیں ۔ یہ پہاڑی سلسلہ 50 ملین سال پہلے دو بڑی یورپین اور انڈین پلیٹوں کے ٹکرانے سے شروع ہوا اور ابھی تک جاری ہے۔





ماؤنٹ ایورسٹ 8849 میٹر سطح سمندر سے بلند پہاڑ بھی اسی پہارٹی سلسلے میں آتا ہے۔جو ہر سال دو سینٹی میٹر اونچا ہوجاتا ہے ۔ان تصاویر میں دونوں پہاڑیاں موجود ہیں سانگلہ ہل اور شاہکوٹ۔ 

Post a Comment

0 Comments