بھوانی گاٶں

بھوانی گاٶں

بھوانی گاٶں

ضلع ساہیوال میں یہ جگہ ہڑپہ سے کچھ فاصلے پہ دریائے راوی کے پہلو میں ہے..
یہ ہے "بھوّانی گاؤں" جس کے بیچوں بیچ کچھ ٹیکریاں ہیں,اونچے سے ٹیلے ہیں جن کو مقامی لوگ ٹِبے بولتے ہیں..



لیکن وہ صرف ٹِبے ہی کہلاتے ہیں جب کہ مقامی بوڑھوں کے بقول یہاں بھی کسی مٹ چکی تہذیب کے آثار ہیں لیکن یہاں کسی نے کوئی توجہ نہیں دی اور نہ کبھی باقاعدہ کھدائی ہوئی ہے ، اگر حکومتی سطح پہ سائینسی انداز میں کھدائی کی جائے تو یقیناً بہت کچھ نیا دریافت ہوسکتا ہے..



کیا پتہ یہ تہذیب ہڑپہ سے منسلک ہو یا اُس سے بھی پرانی ہو لیکن اصل چیز اس کو کھوجنا ہے
ٹِبوں کے اس علاقے میں کچھ کھائیاں ہیں جو کہ کسی پہاڑی علاقے کا منظر پیش کرتی ہیں اور ان کھائیوں کی دیواروں سے جھانکتی بلکہ اس کے ساتھ ان ٹِبوں پہ جابجا پکی ہوئی ٹھیکریاں گری ہوئی ہیں جو کہ گھڑوں اور مٹی کے برتنوں کی ہیں جب کہ اس علاقے میں دور دور تک مٹی کے برتن کوئی نہیں بناتا بلکہ کئی صدیوں سے نہیں بنتے۔۔



مقامی بوڑھوں کے بقول جب بارش ہوتی ہے تو کچھ لوگ اس کی نرم ہوتی مٹی کی کھدائی کرتے ہیں اور کافی لوگوں کو سونے کی اور دیگر بے شمار انوکھی چیزیں مل چکی ہیں..
حکومتی توجہ نہ ہونے کے باعث لوگ آہستہ آہستہ ان ٹیلوں کو اپنی جگہوں میں شامل کرتے جارہے ہیں..




تاریخی اہمیت کے علاوہ اس جگہ کو تھوڑی توجہ دے کر لوگوں کی تفریح کے لیئے ترتیب دیا جاسکتا ہے اور سیاحوں کو بھی متوجہ کیا جاسکتا ہے..
اس علاقے میں اور بھی اس طرز کی جگہیں موجود ہیں لیکن کسی کی توجہ اور دلچسپی نہ ہونے کے باعث مقامی لوگ قبضہ کرتے جارہے ہیں..




یہ جگہیں ساہیوال سے صرف دس کلومیٹر دور کے علاقے میں ہیں اور بڑی آسانی سے ان تک پہنچا جاسکتا ہے..

Post a Comment

0 Comments