موتی مسجد ۔لاہور Moti Masjid Lahore

موتی مسجد ۔لاہور Moti Masjid Lahore

موتی مسجد ۔لاہور






یہ خوبصورت مسجد لاہور کے شاہی قلعے کے اندر شیش محل کے قریب واقع ہے ۔ بادشاہ اکبر کے زمانے میں یہاں ایک چبوترہ تھا جسے اکبر نے تعمیر کروایا تھا ۔اکبر خود مذہبی رسوم کا پابند نہ تھا لیکن اس کے حرم اور دربار میں کچھ ایسے لوگ تھے انکے لئے اکبر نے 1598 ء میں قلعہ کے دیوان عام کے دائیں جانب ایک چبوترے پر ایک مختصر سی مسجد بنوا دی پھر جہانگیر نے اپنے بارہویں سال میں اپنے حرم کی مسلمان خواتین کے لئے اس میں مناسب ترمیم کروا دی ۔





یہ کام اسکے میر عمارت معمور خان جسکا اصل نام عبدالکریم تھا نے انجام دیا تھا ۔1645 ء میں شاہ جہاں نے اپنے تعمیراتی ذوق کے مطابق اس مسجد کو سنگ مرمر کا لباس پہنا دیا ۔اور مسجد کا نام موتی مسجد رکھا ۔اس مسجد کا صحن کا طول 50 فٹ اور عرض 33 فٹ ہے ۔قلعہ لاہور کی یہ مسجد فن تعمیر کے لحاظ سے ایک نمونہ اور خوبصورتی کی اپنی مثال آپ ہے ۔اسکے خوبصورت گنبد سفید سنگ مرمر کے تراشے ہیں اسکی شکل بھارت کی جامع مسجد جیسی ہے ۔






مہاراجہ رنجیت سنگھ نے اس مسجد کا نام بد ل کر موتی مندر رکھ دیا ۔لیکن بعد میں اسکو خزانہ رکھنے کے طور پر استعمال کیا ۔لیکن آخری سالوں میں یہاں بھی بارود رکھا جانے لگا ۔1903 ء میں لارڈ کرزن نے اس مسجد کو بحال تو کر دیا لیکن قیام پاکستان تک یہ صرف نمائشی مسجد ہی رہی ۔لیکن بعد میں اسکی مرمت کر ا کے لوگوں کے لئے کھول دیا گیا





Post a Comment

0 Comments