خوشاب Khushab

خوشاب Khushab

 خوشاب









پاکستان کی قدیم تہزیبوں کا شاہکار خوشاب قبل میسح کے آثار نمایاں ہیں جہاں امب شریف ہو یا تلاجہ قلعہ کوٹ قلعہ وادی سون کی ہزاروں سال پرانی تہزیب ہو یا مغل دور کی یاد تازہ کرتی عمارتیں یا شیر شاہ سوری کا رکھا ہوا نام خوشاب۔اور تعمیر کردہ باٶلیاں(پانی کے کنویں)








عہد رفتہ میں اپنی پہچان آپ یہ ضلع قدرتی و تاریخی حسن سے مالا مال اور سادہ لوح انسانوں کی سر زمین یہاں قدم قدم پہ آپ کو پرانے دور کی تہزیب انسانی کھڑی ملے گی۔








خوشاب صوبہ پنجاب کا ضلع ہے اس شہر کو شیرشاہ سوری نے خوشاب کانام دیا تھا جب وہ سولہویں صدی میں یہاں آئے تھے لفظ خوشاب کا مطلب ہے "میٹھا پانی"








خوشاب ضلع سرگودھا اور ضلع میانوالی کے درمیان دریا جہلم کے پاس سندھ ساگر دوآب میں سانگلہ ہل ، کندیاں برانچ لائن پر واقع ہے۔ خوشاب ریلوےجنکشن خوشاب کو سرگودھاجنکشن ، کندیاں جنکشن کے علاوہ ڈایریکٹ ملکوال جنکشن سے براستہ للہ، پنڈدادنخان،کھیوڑہ، ہرن پور اور چک نظام بھی ملاتا ہے۔








ضلع خوشاب میں قائدآباد، جوہرآباد، نوشہرہ اور نورپور تھل چار تحصیلیں شامل ہیں








ضلع خوشاب دریا جہلم کے کنارے قدرتی حسن سے مالا مال ہے جغرافیائ اعتبار سے یہ پاکستان کا وہ ضلع ہے جہاں صحرا تھل دریا جہلم،سوان میدان، سرسبز لہلاتے کھیت، پہاڑ سالٹ رینج، جھیلیں اچھالی، کھبیکی اونچی چوٹیاں سیکسر ٹاپ اور وادی ںسون وادی، چشمے ،جھرنے اور سب کچھ ہے۔








یہاں کی مشہور جگہیں جہاں سارا سال سیاح آتے ہیں اور قدرت کے نظاروں سے لطف اندوز ہوتے ہیں- تھل کا ریگستان اچھالی جھیل کھبیکی جھیل امب شریف ٹیمپل وادی سون سون ویلی نیچرل پارک سکیسر ٹاپ کنہٹی گارڈن یہاں کا پورے پاکستان بلکہ دنیا میں مشہور سوغات ۔ڈھوڈہ۔ جو اس علاقے کے پچھلی دو صدیوں پرانی ڈش ہے جیسے اٹھاریویں صدی میں متارف کرایا گیا۔








موسمی اعتبار سے یہ ضلع پرکشش موسم رکھتا ہے آپ ہوا بھی خوشگوار ہے لوگ انتہاٸی ملنسار اور مہمان نواز ہیں






Post a Comment

0 Comments