ادرک Ginger

ادرک Ginger

ادرک

 ادرک کم وپیش ہر گھر کے کیچن کی بہت اہم مثالہ جات سبزی ھے۔ یہ مرغوں کے لیے بھی اتنی ھی ضروری ھے۔ اگر مرغوں کے جھنڈ میں سے کسی ایک کی بھوک ختم ھو جائے تو یہ اس کے لیے بہت اہم کام کر دیتی ھے اور اس کی بھوک چمکا دیتی ھے۔ یہ معدہ کی خرابی (پوٹ بند) کو بھی کم کرتی ھے۔ سینے اور گلے میں ریشے کی بے جا کثرت میں بہتری کا اہم ذریعہ ثابت ھوتی ھے اور قوت مدافعت بڑھاتی ھے۔ ادرک



 

سوزش اور جلن اور اینٹی- وائرل بیماریوں میں کارآمد ھوتی ھے۔
ایک دو چٹکی خشک ادرک مرغوں کی خوراک میں ڈالنے سے یا چند باریک ٹکڑے ویسے ھی ڈالنے سے مرغوں کی صحت پر حیرت انگیز اثرات مرتب ھوتے ھیں۔ بلکہ انڈے دینے والی مرغیوں کے انڈوں کے سائز کو بڑا کرنے میں بھی یہ بہت مفید دوا ھے۔
 *چند ادرک کے فوائد* 
فنِ مرغبانی اور اصیل شوق کی دنیا میں ادرک کو ایک بہت اہم مقام حاصل ہے ذیل میں ہم پہلے ادرک کے کچھ فوائد بتا دیتے ہیں پھر اس کا طریقہ استعمال سمجھا دیتے ہیں۔۔۔!!!
 یہ مقوی باہ ہاضم ہے اس کو امراض پوٹ یا رُکے پوٹ میں استعمال کیا جاتا ہے۔۔۔
 مقوی حافظہ اور ذہن ہے، مرغا ہشاش بشاش اور خوش رہتا ہے۔۔۔
 ادرک مرغوں میں کیڑوں کو ختم کرنے میں بھی بہت ممد ہے۔۔۔
 جن مرغوں کو بھوک نہیں لگتی ان کے لئے اسپیشلی فائدہ مند ہے۔۔۔
 لیس دار زکام میں ادرک کا پانی بنا کے پلانا اکسیر ہے۔۔۔
 اس کا مربہ بنا کے آٹے میں مکس کرکے کھلانا پرانے اور دیرپا پیچش والے مرغوں کا علاج ہے۔۔۔
 آنتوں اور پوٹ کی رطوبت کی وجہ سے دست آتے ہوں تو یہ قبض پیدا کر کے دست بند کرتی ہے۔۔۔
 لڑے ہوئے مرغے کو ادرک کا پانی دینا بہت مفید ہے کہ اس سے وہ گند آسانی سے نکال لیتا ہے۔۔۔
 زخمی آنکھ میں ادرک کا پانی نکال کے چھان کے ڈالا جائے تو بہت فائدہ ملتا ہے۔۔۔۔
 بادی دور کرنے کے لیے ادرک کا استعمال تیر بہدف ہے۔۔۔
 فالج زدہ مرغوں کی خوراک میں شامل کرنے سے جلدی اثر کم ہو جاتا ہے۔۔۔
 مرغے کو غضب کی بھوک لگاتا ہے۔۔۔

ادرک کا پانی نکالنے کا طریقہ یہ ہے ادرک کو کسی کپڑے میں لپیٹ کے پلاس کے ذریعے دبائیں کافی مقدار میں پانی ٹپکنا شروع ہو جائے گا۔اُس پانی کو کسی ڈراپر میں ڈال کے آنکھ یا زکام والے چوزوں کے منہ میں ڈال کے رزلٹ حاصل کریں۔۔۔
تیاری والے مرغوں کو ادرک کا ایک مٹر کے دانے برابر ٹکڑا رات کو بند کرتے وقت آدھا پوٹ بھرے دیا کریں انشاءاللہ

Post a Comment

0 Comments