خان پور ڈیم Khanpur Dam

خان پور ڈیم Khanpur Dam

 خان پور ڈیم

ضلع ہری پور میں واقع ڈیم انتہاٸی خوبصورت مصنوعی جھیل جو شہر ہری پور سے 20 کلو میٹر ایبٹ آباد سے 53 کلومیٹر اور شہر اقتدار اسلام آباد سے 40 کلومیٹر پہ سر سبز پہاڑوں کے درمیان واقع ہے جو دریا ہرو پہ واقع ہے






ہرو دریا (Haro River)
جو ضلع ایبٹ آباد سے نکل کر مختلف حصوں میں بہتا ہوا پنجاب میں داخل ہو جاتا ہے۔ یہ دریا دراصل ایک برساتی ندی ہے اس پر خانپور کے مقام پر یہ خوبصورت جھیل جو خانپور جھیل کے نام سے یہ واٹر ریزروائر بنایا گیا ہے۔ اس کے ذریعے اسلام آباد اور راولپنڈی کو پینے کا پانی اور علاقائی زرعی زمینوں کو آبپاشی کے لئے اور صنعتی مقاصد کے لیے بھی یہاں سے پانی فراہم کیا جاتا ہے






اس ڈیم کی تعمیر صدر ایوبخان نے کرواٸی جس مقصد کے لیے کافی آبدی کو یہاں سے اٹھا کر جہاں اب خانپور موجود ہے بسانا پڑا یہاں آبادی بھی کافی پرانی تھی جس کی مثال جھیل میں موجود 300 سال پرانی مسجد اور اس سے بھی پرانا ایک دربار جو اب بھی موجود ہیں جسے دیکھنے لوگ آتے ہیں








یہ ڈیم 1983ء میں 15 سال کی شبانہ روز محنتوں سے تیار کیا گیا۔
اس پر 1,352 ملین روپے کی لاگت آئی۔







اس ڈیم کی اونچائی 167 فیٹ اور اسٹوریج کی گنجائش 1,10,000 ایکڑ فیٹ پانی ہے۔ ڈیم کی جھیل میں ماہی گیری، کشتی رانی، کنوئنگ، سرفنگ، یاکنگ،جیٹ سکیئنگ، پیراگلائڈنگ ، پیراسیلنگ اور دیگر واٹر سپورٹس کی سہولت موجود ہے۔






ہری پور کے بہترین پھلوں میں امرود ، لیچی اور سردیوں کے موسم کی سوغات ریڈ بلڈ سیکری اور مسمی مالٹے جو اپنی پہچان آپ ہیں ہری پور کے علاقہ خان پور، غازی، شاہ مقصود سمیت دیگر علاقوں میں باغات موجود ہیں۔






مناسب آب و ہوا اور پرامن ماحول کی وجہ سے یہ پکنک پواٸنٹ بہت مشہور ہو گیا ہے اور دور و نزدیک سے لوگ یہاں تفریح کے لیے فیملی سمیت آتے ہیں اور قدرتی کے اور انسان کے بناۓ ہوۓ نظاروں سے لطف اندوز ہوتے ہیں

Post a Comment

0 Comments