میاواکی جنگل ۔۔

میاواکی جنگل ۔۔

 میاواکی جنگل ۔۔

میاواکی جنگل اگائیں ملک بھر میں تیزی سے کٹتے درختوں کا متبادل فراہم کریں
میاواکی جنگل سے مراد مختصر سی جگہوں پہ بہت زیادہ درخت لگانا
دنیا کے بہت سے ممالک میں ایسے مصنوعی جنگلوں کا جال بچھایا جا رہا ہے۔
پرائیویٹ سطح پہ آپکے پاس جتنی بھی جگہ ھو 10 مرلے سے کنالوں اور ایکڑ تک جتنی بھی جگہ دستیاب ھوسکے آپ میا واکی جنگل لگا کر ارضِ وطن کی ماحولیاتی خدمت کر سکتے ہیں
کم سے کم جگہ پہ گھنا جنگل لگانےکے بہت سے فوائد ہیں ملک بھر میں کاٹے گئے درختوں کی متبادل فراہمی
تازہ ہوا و آکسیجن کی فراہمی خاص کر بڑے شہروں میں میاواکی جنگلوں کی بہت ضرورت ہے
جانوروں کیلئے فریش و صحت مندانہ چارہ کی فراہمی
اگر آپ میا واکی جنگل اپنی حفاظتی زون میں لگانا چاہیں تو فروٹ کے بڑے درختی پودوں کا جنگل اگا سکتے ہیں جیسے آڑو خوبانی ناشپاتی جامن چیکو اور جیک فروٹ کے درخت
اگر آپ کھلی جگہوں پہ لگانا چاہتے ہیں تو تیزی سے بڑھنے والے درخت لگائیں جیسے بیری سہانجنا کچنار جنگلی شہتوت مانجھلی سکھ چین وغیرہ ان سے آپ جانوروں کیلئے بہترین چارہ بھی حاصل کرسکتے ہیں اور دنیا کی بہترین اور کارآمد چیز زیتون کے جنگل بھی اگا سکتے ہیں جن کی ارضِ وطن میں کافی کمی ہے اور ضرورت حد سے زیادہ ہے ۔ یہ ایٹم ہم امپورٹ کرکے ملکی ضرورت پوری کر رہے
سہانجنا اور کچنار سے پتے پھلیاں اور پھول حاصل کرکے بطور ادویات اور سبزیات اور اچار کے استعمال میں لا سکتے ہیں ۔ بیری سے بہترین و فائدہ مند دیسی فروٹ یعنی بیر حاصل کر سکٹے ہیں جو وٹامن C سے بھرپور ہے ۔مانجھلی کے پودوں سے آپ کارآمد تجارتی و بلذنگ میٹریل کے کام آنی والی لکڑی حاصل کرسکتے ہیں
اگر آپ کسی سرکاری ادارے جیسے سکول ہسپتال و دیگر سرکاری اداروں میں نوکری کر رہے تو ایسی جگہوں پہ میاواکی جنگل لگوانے یا لگانے کی مہم چلائیں یقین کریں یہ بھی ارضِ وطن کی بہترین خدمت ہوگی
تھوڑی سی قربانی اور ٹائم دیکر ارضِ وطن میں میاواکی جنگلوں کو رواج دیکر ہم اپنی آنے والی نسلوں کیلئے بہترین چیز چھوڑ کر جائیں گے
میاواکی جنگلات کی دوسری قسم ہائی ڈیسنٹی باغات بھی ہیں جن سے ہم کافی رقم کما سکتے ہیں اور ملکی ضرورت کا بھرپور فروٹ پیدا کرسکتے ہیں آٸیے مل کر اپنا اور اپنے ماحول اور ملک کا بھلا کرتے ہیں درخت لگانا ویسے بھی صدقہ ہے۔ ہم بچپن سے پڑھتے آرہے ہیں ۔درخت لگا زمین میں حکم ہے یہ دین میں۔
نوٹ۔ دوستوں سے التماس ہے جن جن دوستوں نے اس کارخیر میں حصہ ڈالا ہے جو درخت بھی جہاں لگایا ہے اس کی تصویر اور اپنے شہر گاٶں کا نام کمنٹس میں لگاٸیں اور بتاٸیں۔ جزاك اللهُ‎
سلامت رہیں شاد و آباد رہیں۔
تو سلامت وطن تا قیامت وطن۔

Post a Comment

0 Comments