لالیاں

لالیاں

لالیاں
ضلع چنیوٹ کی ایک تحصیل۔ یہ چنیوٹ سے 22 کلومیٹر دور سرگودھا روڈ پر واقع ہے۔ یہ 2 فروری 2009 کو ضلع چنیوٹ کی تحصیل بن گیا جب (وزیر اعلی پنجاب) نے چنیوٹ کو ضلع بنانے کا فیصلہ کیا۔ اس سے قبل یہ تحصیل چنیوٹ کا ایک قصبہ تھا
اس میں سے 25 فیصد آبادی شہری اور 75 فیصد آبادی دیہی ہے











تحصیل لالیاں کا مجموعی انچارج عہدہ کے لحاظ سے اسسٹنٹ کمشنر ہے۔تحصیل کی تشکیل کے بعد سے کئی اسسٹنٹ کمشنرز لالیاں میں اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں . تحصیل لالیاں کی معروف و بزرگ ہستی حضرت میاں محمد صدیق لالی رحمتہ اللہ ہیں جہنوں نے لالیاں کی بنیاد رکھی











یہ جگہ ماضی میں صرف ایک گاؤں تھا جو مکمل طور پر لالی قبیلے کی ملکیت تھا، اور یہ وہ مقام تھا جہاں لالی قبیل کے مختلف ذیلی قبیلے رہتے تھے۔ ، لالی قبیلے کا کنبہ اس وقت اس علاقے کا معروف خاندان ہے۔ لالی قبیلہ سپراء قوم کی ایک شاخ ہے، یہاں ماضی میں ایک بزرگ میاں محمد صدیق لالی رحمتہ اللہ گزرے ہیں، جنھوں نے لالی قوم کو یکجا کیا تھا، یہ زمانہ مغل بادشاہ اورنگزیب عالمگیر کا زمانہ تھا، احمد شاہ ابدالی اور نادر شاہ کے ہندوستان خصوصا پنجاب پر حملوں میں شر پسندوں نے بزرگ میاں محمد صدیق لالی رحمتہ اللہ کا کتب خانہ بھی جلا دیا تھا، کہا جاتا ہے کہ فتاویٰ عالمگیری کی تدوین میں جو علماء اور بزرگ شامل تھے ان میں میاں محمد صدیق لالی رحمتہ اللہ کا نام بھی آتا ھے ۔پروفیسر ریاض احمد شاد کی تحریر کردہ کلیات صدیقی، اور کلیاتِ لالی نامی کتابیں (جو کے میاں محمد صدیقؒ کی لکھی فارسی اور پنجابی کتابوں کی اردو مترجم ہیں) میں لالی قبیلہ کے بارے میں تفصیلات ملتی ہیں۔ اور ان کا سلسلہ عظیم مسلم ہیرو فخر میسور ٹیپو سلطان سے جوڑ دیا ہے۔ لالیاں کا پولیس اسٹیشن 1867 میں برطانوی حکمرانی کے دوران قائم ہوا تھا ، ہائی اسکول کا قیام بھی برطانوی حکمرانی کے دوران 1918 میں ہوا تھا جوکہ رورل ہیلتھ سینٹر تھا۔ اب اس میں تکنیکی تربیت کا ایک مرکز قائم ہے جس کا انتظام TEVTA کے تحت کیا جاتا ہے، لالیاں میں ایک ویٹرنری ہسپتال بھی ہے۔ نادرا آفس کو 11-07-2011 کو لالیاں میں شفٹ کیا گیا ہے












لالیاں کو گڑھ مہاراجہ کے ساتھ ملا کر ٹاؤن کمیٹی کے ذریعے 1928 میں تشکیل دیا گیا تھا ، اور ضلع چنیوٹ کے قیام کے ساتھ ہی یہ 2009 میں تحصیل بن گئی۔ لالیاں 100 سے زیادہ دیہاتوں کی واحد راہداری بازار ہے۔ اس وقت لالیاں کی آبادی4 لاکھ کے قریب ہے











لالیاں کی اونچائی 171 میٹر (564 فٹ) ہے اور فیصل آباد تا سرگودھا روڈ پر واقع ہے۔
یہاں ایک بڑی جامع مسجد موجود ہے جس کو مرکزی جامع مسجد لالیاں کہا جاتا وہ اپنی مثال آپ ہے
مرکزی جامع مسجد لالیاں 1947 سے پہلے بنائی گئ ہے
گورنمنٹ ڈگری کالج برائے بوائز
گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین لالیاں
گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین پیرپنجہ
گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر لالیاں بھی موجود ہے

سر سبز زرخیز خطہ خوشگوار موسم و ماحول کے ساتھ ترقی کی راہ پہ گامزن ہے لوگ سادہ دل خوش مزاج ہیں 

Post a Comment

0 Comments