سات 700 سال پرانا درخت 7Hundred Years Old Tree

سات 700 سال پرانا درخت 7Hundred Years Old Tree

سات 700 سال پرانا درخت
ضلع سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کے قریبی تاریخی قصبہ مڈرانجھا کے پاس دریائے چناب کے کنارے آباد گاؤں ابل موہری میں دنیا کا عجوبہ کم و بیش 700 سال پرانا برگد(بوہڑ) کا درخت جو 24 کنال سے زائد رقبہ پر پھیلا ہوا ہے ۔جو دنیا کا دوسرا بڑا اور پاکستان کا سب سے بڑا درخت ہے۔








اسے دیکھنے دور دور سے لوگ آتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ یہ پہلے اور زیادہ علاقہ پر پھیلا ہوا تھا لیکن کسی بڑے سیلاب کی وجہ سے کم ہو گیا اور اتنا باقی رہ گیا ہے ۔ اس درخت کی متعلق مختلف روایات ہیں جن میں سے ایک یہ بھی ہے کہ اسے ایک ولی اللہ بزرگ روڈے شاہ نے لگایا تھا۔ دیکھا جاۓ تو اس درخت کے نیچے مختلف مزارات کی اشکال موجود ہیں جہاں عقیدت مند بھی آتے ہیں ۔ کہتے ہیں کہ اب اسے محکمہ آثار قدیمہ نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔







اگر ایسا ہی ہے تو محکمہ اس کی مناسب دیکھ بھال اور دنیا میں متعارف کرانے کی طرف توجہ بھی دے یہاں کوٸی اچھا پارک وغیرہ جس سے مناسب تفریح بھی میسر ہو فراہم کرے تاکہ آنے والے لوگوں کو بہتر تاریخی درخت دیکھنے کے ساتھ ساتھ تفریح بھی میسر آۓ اور اس علاقے اور درخت کی پہچان نمایاں ہو 

Post a Comment

0 Comments