سراٸیکی کلچر ڈے 6 مارچ

سراٸیکی کلچر ڈے 6 مارچ

سراٸیکی کلچر ڈے
6 مارچ
اساں ٹھوس سرائیکی لوک ہسے
ساکوں گال سرائیکی بھاندی ھے
نیلی اجرک ھے پہچان ساڈی
رنگ نال سرائیکی بھاندی ھے
اساں ادب دی پیت پلیندے ہیں
ساکوں چال سرائیکی بھاندی ھے
ماں بولی شاکر۔۔۔ ھے ساڈی
ھر حال سرائیکی بھاندی ھے.






سرائیکی اجرک یا زبان کا دن منانے مقصد صرف کمیونیکیشن نہیں بلکہ زبان کسی فرد قبیلے یا قوم کے تشخص کا ذریعہ ہے سرائیکی کلچر ڈے ماننے کا مقصد صرف جھمر تاڑی نہیں بلکہ سرائیکیوں کی تاریخ ،تہذیب، تمدن کو واضع کرنا بھی اور موسم کی تبدیلی ، اناج یعنی گندم کی کٹائی سے پہلے کے ایام صوفیاء کی محافل ،دعائیں اور ثقافتی میلہ کا انعقاد بھی جو صدیوں سے چلی آرہی ثقافت کو بھی واضع کرتا ہے







اجرک یعنی پگڑیوں کا تبادلہ جو کہ اصل میں محبت کا تبادلہ ہوتا ہے
دنیا کی سب سے میٹھی زبان سراٸیکی اور اگر دیکھا جاۓ تو صدیوں پرانی زبان اور کلچر جو صدیوں سے چلا آرہا ہے نا صرف سراٸیکی وسیب بلکہ پورے ملک میں موجود پرانی عمارتیں بھی اس کلچر کی گواہ ہیں جن پہ نقش و نگار سراٸکی کلچر کی نماٸندگی کرنے کے ساتھ اس پرانے تہزیبی اور ثقافتی کلچر کے امین ہیں۔ ملک پاکستان کے ساتھ دنیا بھر میں رہنے والے سراٸیکی 6 مارچ کو کلچر ڈے مناتے ہیں









جب لوگ پتھر کی دنیا stone ages, میں زندگی بسر کر رہے تھے
اس دور میں بھی کچھ اقوام تہذیب یافتہ تھیں
2500 سال قبل از مسیح موہنجو دڑو ،، لاڑکانہ۔ہڑپہ۔ساہوال قلعہ ہڑند ۔راجن پور
دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں شمار ہیں لسانی و جغرافیہ بھی اسی عہد کے امین بھی ہیں۔ جان ہمیز کی تحقیق کے مطابق ان تینوں تہذیب میں تین 3 زبانیں تھیں ان میں سرائیکی وہ زبان تھی جوکہ کاروبار کی زبان تھی جو تینوں ریجن استعمال ہوتی تھی اور اس کو
Lingua franca







کا کردار حاصل تھا
علم لسانیات نے vocabulary اور لہجہ کے comparison سے بھی تحقیق کی ہے کہ ان تین زبانوں
سرائیکی، سندھی ،اور ہندکو ،
میں مماثلت ہے کیونکہ ان تین تہذیبوں کا آپس میں اشتراک تھا ۔اجرک کا نیلا رنگ ہونے کی وجہ سرائیکی خطہ کی عوام کا صوفیاء ، پیر ، فقیر اور نیچر سے نسبت منہ بولتا ثبوت ہے
کیونکہ صوفیاء اور فقراء کی درباروں ،مزاروں اور خانقاہوں پر لگی ٹایٸلوں کا رنگ بھی نیلا ہے اس طرح دریائے سندہ کا پانی بھی دور سے نیلا محسوس ہوتا ہے آسمان کا رنگ بھی نیلا ہے
قوم سراٸیکی مٹھا ناں ہے
نیلی اجرک سر دی چھاں ہے








پاک ورثہ کی جانب سے تمام سراٸیکی وسیب والوں کو بہت بہت مبارک ہو۔
سارے سراٸیکی وسیب کو ں ساڈی طرفوں کلچر تے اجرک ڈیہنہ دیاں ڈھگ ڈھگ مباکاں۔
ڈینھ یار سرائیکی کلچر دا اساں خوشیاں نال منائی رکھسوں
ساڈی بولی یار سرائیکی ھے اساں مٹھڑے بول الائی رکھسوں
ھن اسجد وکھرے رنگ ساڈے رنگ رنگ دے نال چھکائی رکھسوں

ساڈی سوہنڑی یار ثقافت ھے نیلی اجرک گل اچ پائی رکھسوں 

Post a Comment

0 Comments