خلجی مسجد

خلجی مسجد

خلجی مسجد
حافظ آباد
کئی سو سال قبل بنائی گئی خلجی مسجد
ضلع حافظ آباد کے جلالپور بھٹیاں سے صرف 2 سے 3 کلومیٹر کے فاصلے پر قصبہ جلالپور کہنہ میں واقع علاؤالدین خلجی کے دور میں تعمیر کی گی تاریخی مسجد جو کہ کئی سو سال گزرنے کے باوجود قائم ہے مسجد کی دیواروں کی چوڑائی 9 فٹ ہے مسجد کے محرابوں میں کئی سو سال گزرنے کے باوجود کی گی نقش نگاری قائم ہیں








اسلامی دور کی سادگی و شاٸستگی یاد دلاتی یہ مسجد بہت منفرد طرز تعمیر رکھتی ہے بہت موٹی دیواریں اس کی فن تعمیر اور اس کے دیر پا رہنے کی ضمانت ہیں اور یہ بھی ظاہر کرتی ہیں اسے کتنی محنت لگن اور محبت سے تعمیر کیا گیا آج کے دور میں ایسی تعمیر نہیں ہو رہی شاید یہ ہی وجہ ہے کے یہ مسجد آج صدیاں گزرنے کے بعد بھی قاٸم ہے اور اپنی ساخت برقرار رکھے ہوۓ ہیں۔
افسوس کے علاقاٸی عدم توجہی سے مسجد کی دیواروں، محرابوں کو نقصان ضرور پہنچا ہے تاہم








چند سال قبل لاکھوں لگا کر اس مسجد کی تزئین و آرائش اور مرمت کی گی لیکن کچھ ہی عرصہ بعد یہ بھی دیکھ بھال نہ ہونے سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گی۔ضرورت اس امر کی ہے کے محکمہ اور اہل علاقہ مل کر توجہ دیں اور اس ورثہ کی حفاظت کریں تاکہ اسلامی فن تعمیر اور ورثہ کو محفوظ بنایا جا سکے۔ 









Post a Comment

0 Comments