رکھ برانچ نہر Rakh Branch Canal

رکھ برانچ نہر Rakh Branch Canal

رکھ برانچ نہر







1) گوگیرہ برانچ
(2)جھنگ برانچ
(3)رکھ برانچ ( رکھ جانگلی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی چراگاہ کے ہیں)






رکھ برانچ نہر1860 میں انگریزوں نےساندل بار(فیصل آباد) کو سیراب کرنے کے لیے دریاے چناب پرخانکی ہیڈورکس (گوجرانوالہ) کے مقام سے نہر لوئر چناب نکالنے کامنصوبہ بنایا اور1870ء میں پنجاب کے نہری نظام کی قدیم ترین اور مشہورنہر لوئر چناب تعمیر ہوئی






رکھ برانچ نہر لوئر چناب نہر کی ذیلی شاخ ہے( لوئر چناب دریاے چناب سےخانکی ہیڈورکس(گوجرانوالہ) کے مقام سے نکلتی ہے)جبکہ رکھ برانچ نہر پرانا ہیڈساگر(حافظ آباد )کے مقام سے لوئر چناب نہر سے نکلتی ہے۔ یہ نہر حافظ آباد ، سکھیکی،سانگلہ ہل،سالاروالا، چک جھمرہ، کے دیہات کو سراب کرنے کے بعد فیصل آباد میں داخل ہوتی ہے





فیصل آبادسے یہ نہر جہانگیر خورد ، موڑ سےگوجرہ کی طرف مڑجاتی ہے اس نہر سے سراب ہونے والا آخری مقام سیتلاں ہے جو کہ گوجرہ کا ایک گاؤں ہے رکھ برانچ نہر کی کل لمبائی250کلومیٹر ہے اور یہ تقربیًا 300 دیہات کو سراب کرتی ہے اس نہر سے سراب ہونے والے دیہاتوں کے نمبر ز کے آگے رکھ برانچ کا مخفف ر۔ب لکھا جاتا ہے مثال کے طور پر چک نمبر 223 ر۔ب وغیرہ ہماری زمینوں کو سیراب کرتا یہ نہری نظام ایک بہترین نظام ہے جس سے لاکھوں ایکڑ رقبہ سیراب ہوتا ہے

Post a Comment

0 Comments