سیشن جج والا مورچہ ہرنولی میانوالی Sessions Judge front Harnoli Mianwali

سیشن جج والا مورچہ ہرنولی میانوالی Sessions Judge front Harnoli Mianwali

سیشن جج والا مورچہ
ہرنولی میانوالی


ضلع میانوالی تحصیل پپلاں کے ایک قصبہ ہرنولی میں اسڑاں والہ محلہ میں مورچہ نما ایک تاریخی عمارت موجود ہے جسے عام طور پر سیشن جج والا مورچہ کہا جاتا ہے ۔


برصغیر پاک وہند کے پہلے مسلمان سیشن جج ملک احمد یار مرحوم کے نام سے موسوم یہ مورچہ نما عمارت 1936 میں تعمیر کی گئی -تقسیم ہند سے پہلے زیادہ تر جج یا تو انگریز ہوتے تھے یا ہندو میانوالی کے سپوت ملک احمد یار کو یہ اعزاز حاصل ہوا کہ وہ پہلے مسلمان سیشن جج بنے -



1934 میں ملک احمد یار خاندانی دشمنی کی وجہ سے قتل ہو گئے جس کے بعد یہ مورچہ نما عمارت دفاعی مقاصد کے لیے بنائی گئی ۔ایک مقصد تو خاندانی دشمنوں سے بچنا تھا اور دوسرا ہرنولی میں ہندو بہت زیادہ تعداد میں رہتے تھے یہ مروچہ ہندوؤں سے بھی دفاع کے لیے بنایا گیا


تین منزلہ یہ خوبصورت مورچہ نما عمارت خوبصورت تعمیر کا شاہکار ہے جسے محلہ میانہ میانوالی شہر کے "گلو مستری "نے بنایا ۔آجکل یہ عمارت پروفیسر ملک طارق اسڑ صاحب کے ملکیتی گھر میں ہے



Post a Comment

0 Comments