کنواں دینا ناتھ Well - Deena Nath

کنواں دینا ناتھ Well - Deena Nath

کنواں دینا ناتھ




لاہور مسجد وزیر خان چوک میں واقع ہے
اس کنویں کا معمار راجہ دینا ناتھ تھا۔ دیوان دینا ناتھ لاہور سے جڑے ان معروف کرداروں میں سے ایک ہے جو سکھ راج میں اہم عہدوں پر فائز رہے۔ دینا ناتھ کشمیری پنڈت بخت مل کا بیٹا تھا۔ اوئل میں دہلی میں مقیم رہا۔ بعدازاں 1815 میں دیوان گنگارام کی سفارش پر شعبہ فوج میں بطور ’مستعد‘ (لکھاری) پہلی تقرری ہوئی۔ 1822 میں دیوان گنگارام کی وفات پر دینا ناتھ کو مہر خاص سپرد کی گئی۔



1834 میں سول اور شعبہ مالیات کا بھی منتظم مقرر ہوا۔ 1838ء میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کی جانب سے خطابِ دیوانی ملا۔ دینا ناتھ کافی دور اندیش واقع ہوا تھا۔ تخت نشینی کی جنگ میں اس نے بجائے کسی کا ایک ساتھ دینے کے سب سے تعلقات بنائے رکھے۔ مہاراجہ کھڑک سنگھ سے مہاراجہ دلیپ سنگھ کی معزولی تک تمام ادوار میں کئی ایک انقلاب رونما ہوئے مگر یہ اپنے منصب پر قائم رہا۔ انگریزوں کی جانب سے مہاراجہ دلیپ سنگھ کی کونسل آف ریجنسی کا رکن بھی نامزد کیا گیا۔ نیز نومبر 1837ء میں دیوان دینا ناتھ کو راجہ کلانور کا منصب بھی عنایت ہوا۔




انگریزوں کے ساتھ گفتگو میں دلیری سے اور ظاہری صفائی سے تقریر کرتے۔ راجہ دینا ناتھ کا خاندان ابتدا میں کشمیر سے آیا, شہاجہان کی سلطنت کے زمانے میں بعض اشخاص اس خاندان کے دربار میں ملازم تھے۔





یاد رہے دینا ناتھ کو جس کا باپ دہلی میں ایک چھوٹے عہدہ پر ملازم تھا, 1815ء میں دیوان گنگارام نے لاہور طلب کیا, یہ مہاراجہ کی حکومت میں سر دفتر تھا۔ دینا ناتھ کو بھی یہیں ملازم کیا گیا اور اس نے اپنے فہم اور کار گزار کے سبب فروغ پایا۔"





دیوان دینا ناتھ کا فروری 1857ء میں لاہور میں جنگ سے ذرا پہلے انتقال ہوا۔

Post a Comment

0 Comments