کھیوڑہ نمک کان۔ Khewra Salt Mine.

کھیوڑہ نمک کان۔ Khewra Salt Mine.

 کھیوڑہ نمک کان۔






دنیا کی دوسری بڑی نمک کی کان جو ناصرف ہماری غزاٶں میں استعمال ہونے والے قدرتی نمک کو پورا کر رہی ہے بلکہ اک بہترین تفریح گاہ بھی ہے جو قدرت کا حسین شاہکار بھی ہے رب کی قدرت اور انسانی مشقت کو جاننے کے لئے ۔




اگرچہ آپ پہلے جا بھی چکے ہوں مگر ہر دفعہ آپکوں کچھ نیا دیکھنے کو ملے گا۔ اندر ٹرین کا سفر اور نمک کی اینٹوں سے بنائے گئے آبشار، مینار پاکستان، مسجد ، محل اور بہت کچھ ایسا کہ آپکا دل اور روح خوش ہو جائے۔ اگر آپ اک بہترین تفریح چاہتے ہیں تو آرام سے براستہ موٹر وے کلر کہار سے پہلے للہ انٹرچینج سے پنڈدادن خاں سے ہوتے ہوئے کھیوڑہ نمک کی کان تک پہنچ سکتے ہیں۔ للہ انٹرچینج سے آگے کا تقریباً 30 کلومیٹر کا راستہ ہے۔ راستے میں پنڈدادن خان آئیگا جہاں سے دنیا مسلم کی عظیم ساٸنسدان النیرونی نے دنیا کی ساخت معلوم کی ۔





آپ 9 بجے تک پہنچ جائیں کیونکہ کان 9 بجے کھلتی ہے تو اس وقت رش کم ہو گا آپ سکون سے ہر جگہ پر جا کر منظر کشی کر سکتے ہیں اس چیز کا اندازہ آپکو تب ہوگا جب کبھی آپ دوپہر میں جائیں یا جب آپ واپس آرہے ہو گے تو جم غفیر اور ہجوم اب آپ وہاں دو سے تین گھنٹے گزاریں اور کان کے باہر آ کر لنچ تناول فرمائیں بہتر یہ ہے کہ آپ وہاں پر اپنا لایا ہوا کھانا کھائیں ٹیبل اور ریسٹ ایریا بنے ہوئے ہیں اب وہاں سے آپ کٹاس قلعہ اور پھر کلر کہار جا سکتے ہیں اور یہاں سے آپ چوا سیدن شاہ والہ پہاڑی راستہ بہت ہی کمال کا ہے آپ بلندی پر جا کر پنڈ دادن خاں کا پوراہ شہر اپنے نیچے دیکھیں گے۔





قدرت کے زیادہ قریب رہنا ہی انسانی پریشانیوں کا حل ہے کام کی تیزی تھکن اور زہن پہ پڑے بوجھ کو کم کرنے کے لیے قدرت کے حسین نظاروں کی سیر کریں۔کیونکہ اللہ قرآن حکیم میں ارشاد فرماتا ہے۔
کیا تم نے مجھے زمین پہ چل پھر کے نہیں دیکھا۔





تو جب آپ بہت بوجھ محسوس کریں تو سیر کریں تفریح کریں اگر کوٸی جگہ آپ کی پہچ میں نہیں تو اپنے ہی علاقے میں صبح کی سیر کو معمول بنا لیں قدرت آپ کی پہنچ تک ہی آپکو مل جائیگی۔




Post a Comment

0 Comments