یاک Yak

یاک Yak

یاک






شمالی علاقہ جات کی پہچان اور پاکستان کا منفرد جانور
شمالی ہمالیائی یاک گھروں میں مویشیوں کی طرح بندھے نظر آتے ہیں
یاک کا وزن 5 سو سے 1 ہزار کلوگرام تک ہوتا ہے ۔ان سے دودھ گوشت اور بال حاصل کیے جاتے ہیں ۔






ہنزہ شمشال پاکستان میں یاک کی سب سے بڑی آماج گاہ ہے۔ یاک ایک ممالیہ جانور ہے جو گائے اور بیل سے ملتا جلتا ہے۔ یہ ہمالیہ کے علاقوں بالخصوص پاکستان کے ضلع چترال، گلگت بلتستان، چین، بھارت اور نیپال میں پایا جاتا ہے۔ یہ ایک مضبوط اور بڑے جسم کا جانور ہے اس کی کھال موٹی اور کالے، بھورے اور سفید رنگوں میں ہوتی ہے۔






چترال کا روایتی کھیل یاک پولو بھی اس جانور کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہے- گلگت بلتستان چترال کے رہنے والوں کی زندگیوں میں اس جانور کا کردار بہت اہم ہے۔ یہ یاک سواری کرنے اور مال برداری کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔






یاک کا گوشت اور دودھ کھانے پینے کے لئے استعمال ہوتا ہے اور اس سے سواری اور بار برداری کاکام بھی لیا جاتا ہے ۔پوری دنیا میں یاک کی دو اقسام ہوتی ہیں ایک ڈومیسٹک یاک (پالتو یاک) اور دوسرا وائلڈ یاک ۔۔






پاکستان میں صرف پالتو یاک پائے جاتے ہیں ۔۔البتہ کشمیر کا وہ علاقہ جو انڈیا کے قبضے میں ہے وہاں جنگلی یاک بھی پائے جاتے ہیں ۔اس کےعلاوہ جنگلی یاک چین میں بھی پائے جاتے ہیں۰




اس کے علاوہ نیپال اور بھوٹان میں بھی جنگلی یاک پائے جاتے ہیں چین میں ان کی تعداد زیادہ ہے پاکستان میں ضرورت پڑنے پر یاک کو چینی علاقوں سے درآمد بھی کیا جاتا ہے ۔ایک اندازے کی مطابق دنیا میں جنگلی یاک کی تعداد صرف 10 ہزار سےبھی کم رہ گئی ہے ۔

Post a Comment

0 Comments