قلعہ موج گڑھ۔ چولستان Mojgarh Fort Cholistan

قلعہ موج گڑھ۔ چولستان Mojgarh Fort Cholistan

قلعہ موج گڑھ۔ چولستان







بہاولپور سے 90 کلومیٹر کے قریب فاصلے پہ واقع قلعہ موج گڑھ چولستان






یہ قلعہ دراوڑ قلعہ کی طرز کا ہے جسے وڈیرہ معروف خان کہرانی نے 1723ء میں لودھرا کے مقام پر قلعہ موج گڑھ کی تعمیر کرائی۔






وڈیرہ معروف خاں کہرانی کی وفات کے بعد پھر اس کے بیٹوں جان محمد عظمت خان اور حمزہ خان نے اس قلعہ کی تکمیل مکمل کرواٸی






معروف خان کہرانی نے اپنی زندگی میں ہی اپنے لیئے مقبرہ بنوالیا تھا۔یہ مقبرہ بھی قلعہ موج گڑھ کے قریب دو فرلانگ کے فاصلے پر موجود ہے اس کے بیٹے جان محمد نے اپنے باپ کی تعمیر میں کچھ ردوبدل کرکے ڈیزائن پلان تبدیل بھی کیا اور جب یہ فوت ہوگیا تو تیسرے بیٹے حمزہ خان نے قلعہ کی تعمیر کا کام جاری رکھا اور وہاں کا امیر بن گیا جب یہ مرگیا تو اس کے بیٹے معروف خان سردار بن گئے مگر وہ بے اولاد تھے لہذا سرداری معروف خان نمبر کے تیسرے بیٹے نور محمد خان کے حصے میں آئی اور یہ قلعہ میں مدتوں رہتا رہا کبھی یہ قلعہ اور اس میں رہنے والوں کی شان شوکت جو اب بھی اس کو دیکھ کے نظر آتی ہے لیکن آج اپنی تاب کھو چکا ہے







قلعے کے بڑے دروازے پر آہنی پلیٹ پر لکھا ہوا تھا۔؛ملک وڈیرہ جان محمد خان ،محمد معروف خان داؤد پوترہ کہرانی ایں دروازہ ساخت کردہ مسمی سری رام آہنگر ،درماشوال 1212ھ ۔ یہ قلعہ پکی اینٹو ں سے تعمیر کیا گیا تھا اس کی فصیل بہت بلند ہے ۔






قلعہ کی خوبصورت مسجد اور معروف خان کا مقبرہ دیکھنے کے قابل ہے۔قلعہ کے مشرق میں تالاب بھی ہے قلعہ اپنی ساخت کھونے کے قریب ہے جس کو وقت اور انتظامیہ کی سخت ضرورت ہے جو اس کی دیکھ بھال کرے اس کی مناسب تعمیر دوبارہ سے کر کے اسے اس قابل بنا کے یہ دیدنی عمارت تاریخی حیثت اور ساخت بقرار رکھ سکے یہاں پہنچنا بھی دشوار ہے راستہ بھی آسان نہیں لیکن عمارت کی مناسب دیکھ بھال ہو تو رستہ اہمیت نہیں رکھتا اس کا حسن اہمیت کا حامل ہے۔






مقامی انتظامیہ مقامی لوگ اور حکومت آنکھیں کھولیں اور قومی ورثہ کی حفاظت کو یقینی بناٸیں۔

Post a Comment

0 Comments