نمل جھیل Nimal Lake

نمل جھیل Nimal Lake

نمل جھیل





میانوالی سے سے 32 کلو میٹر دور وادی نمل جہاں 1913 میں بنایا گیا یہ نمل ڈیم اور جھیل انتہاٸی پرکشش اور دلفریب مقام لیکن حکومت کی عدم توجہی سے یہ 100 فٹ گہری جھیل مٹی سے بھر چکی ہے شاید اس کی گہراٸی اب 10 یا 15 فٹ رہ گٸ ہو حکومت وقت سے التماس ہے اس کی طرف توجہ دیں






اس جھیل اور ڈیم سے فاٸدہ اٹھاٸیں جہاں یہ ڈیم میانوالی کی زمینوں کو سیراب کرتا ہے وہاں یہ جھیل سیاحت کا اعلی نمونہ بھی ہے خوبصورت سرسبز پہاڑوں میں گہری ہوٸی یہ جھیل کیا عجیب اور دلکش نظارہ رکھتی ہے





انگریز دور اور ٹکنالوجی سے تیار کردہ یہ مقام اک ان چھوا حسن معلوم ہوتی ہے یہاں گزاری ایک شام آپ کو شاید ہی کبھی بھول پاۓ گی




سب سے دلچسپ بات اس ڈیم کی یہ ہے کے یہ ایک پتھر سے تعمیر کردہ ہے جس میں سیمنٹ کا قطعی استعمال نہیں کیا گیا انگریز نے اس کی عمر 50 سال مقرر کی تھی جس کی تعمیر کا زمہ اک سکھ انجینٸر کے سر تھا



3 ہزار ایکڑ پہ تعمیر ہوا یہ ڈیم دو پہاڑوں کے درمیان بنایا گیا

ایوب خان نے بھی یہاں دورہ کیا تھا جن کے ہمراہ نواب آف کالا باغ بھی تھے
اس جھیل کو اس وقت مچھلی کی پیداوار کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔



یہاں یہ بنگلہ بھی اسی دور کی تعمیر ہے جسے نمل ریسٹ ہاٶس کہا جاتا ہے۔
یہ اک بہترین فیملی پواٸنٹ بھی ہے یہاں کثیر تعداد میں لوگ آتے ہیں اور لطف انداوز ہوتے ہیں



Post a Comment

0 Comments