لونگ فوائد احتیاط
فقط ایک جڑی بوٹی ” لونگ”جسے اللہ نے شفا سے بھر دیا ، 23 بڑی بیماریوں کا علاج ،
اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتے ہیں کہ میں نے کوئی چیز بھی بےکار پیدا نہیں کی ہر چیز میں کوئی نہ کوئی فائدہ ضرور رکھا ہے اور اللہ رب العزت یہ بھی فرماتے کہ میں نے ہر بیماری کا علاج بھی پیدافرما دیا ہے ، اب آتے ہیں دیسی جنہیں یونانی طریقہ علاج کہا جاتا ہے اس میں جڑی بوٹیوں کےخوص کو کافی اہمیت دی جاتی ہے ، ان میں سے ایک "لونگ ” بھی ہے
ماہرین طب کےمطابق لونگ ایک جنگلی درخت کی خشک شدہ کلیاں ہیں ،لونگ ایک جنگلی درخت کی خشک شدہ کلیاں ہیں جن کے اوپر کی طرف چار دندانے سے ہوتے ہیں اور ان کے درمیان ایک گول سا ابھار ہوتا ہے۔ لونگ مصالحہ
جات کا اہم جزو ہے۔ اس کا رنگ سیاہی مائل سرخ ہوتا ہے۔ اس کا مزاج گرم و خشک درجہ سوم ہوتا ہے جبکہ ذائقہ تیز اور بو بھی تیز ہوتی ہے۔ اس کی مقدار خوراک آدھ ماشہ سے ایک ماشہ تک ہے۔ جبکہ اس کے روغن کی مقدار خوراک ایک قطرہ سے تین قطرے تک ہے۔ اس کے حسب ذیل فوائد ہیں۔
لونگ کے فوائد
1- لونگ مفرح اور دل و دماغ کو طاقت دیتی ہے۔
2- ریاح غلیظ کو تحلیل کرتی ہے۔3- اعضائے رئیسہ کو قوت اور فرحت بخشتی ہے۔
4- فالج‘ لقوہ‘ سکتہ‘ درد سر اور دماغ کے تمام بارد اور رطب امراض کو مفید ہے۔
5- دماغ میں ذہن اور فکر کی محافظ اور مقوی ہے۔
6- سوداوی مزاجوں کے موافق ہے۔
7- منہ کی بدبو کو دور کرتی ہے۔8- کھانوں کو خوش ذائقہ اور لذیذ بناتی ہے۔
9- دانتوں کے درد کو دور کرتی ہے اور مسوڑھوں کی جملہ تکالیف میں بے حد مفید ہے۔
ماہرین طب مزید اس کے فوائد بتاتے ہوئے لکھتے ہیں کہ
10- اس کا سرمہ مقوی بصر ہے اور جالے کو دور کرتا ہے۔ آنکھ کو طاقت دیتا ہے۔
11- مقوی معدہ ہے اور بھوک بڑھاتی ہے۔
12- کھانسی‘ نزلہ‘ زکام‘ دمہ‘ وسواس‘ خوف‘ وہم اور خفقان میں اس کا استعمال بے حد مفید ہے۔
13- جن لوگوں کو کھانا کھاتے ہی الٹی آ جاتی ہو انہیں پسی ہوئی لونگ دن میں چار مرتبہ ہمراہ پانی چار چار رتی کھلانے سے فائدہ ہوتا ہے۔
14- گردے اور جگر کو طاقت دیتی ہے۔
15- ہچکی‘ قے اور متلی کو روکتی ہے۔
16- ریاح اور اورام کو تحلیل کرتی ہے۔
17- پیشاب کی رکاوٹ کو دور کرتی ہے۔
18- دانت درد کی صورت میں اگر دانت پر روغن لونگ روئی کے ساتھ لگا کر ملا جائے تو فوری آرام ہو جاتا ہے۔ اگر دانت میں سوراخ ہو تو اس میں ایک لونگ رکھنا بہت ہی فائدہ دیتا ہے۔
یہ جڑی بوٹی مزید کیا خصوصیات رکھتی ہے وہ بھی ملاحظہ فرمائیں
19- لونگ چبا کر لعاب کا طلاء کرنا ملذذ ہے۔
20- لونگ سے کشید کیا ہوا تیل ڈکاروں ہچکی‘ نفخ شکم اور قولنج میں مفید ہے اس کی خوراک دو قطرے روغن ایک کپ دودھ میں ڈال کر پینا مفید ہے۔21- روغن لونگ مجلوقین کو بطور طلاء استعمال کرایا جاتا ہے جو کہ بے حد مفید ہے۔
22- اس کے روغن کو کنپٹیوں پر ملنا سردی کے سر درد کو دور کرتا ہے۔ اگر درد شدید ہو تو پھر اس کا اثر نہیں ہوتا۔
23- لونگ‘ سونٹھ‘ جائفل اور حرمل کو روغن کنجد (تلوں کا تیل) میں پکا کر ملنا جوڑوں کے دردوں کیلئے بے حد مفید ہے
یہ تو ہیں لونگ کے بڑے بڑے فوائد اورخواص حکما کے مطابق یہ جڑی بوٹی اور بھی بیماریوں میں بڑی کارآمد ہے
احتیاط..
لونگ کی تاثیر نہایت گرم ہوتی ہے زیادہ مقدار میں کھانے سے معدے میں تیزابیت ہو سکتی ہے... اس کے روزانہ استعمال سے وزن بڑھ سکتا ہے... گلے میں سوزش ہو سکتی ہے
0 Comments
asimjaan2244@gmail.com