صدف منیر

صدف منیر

 صدف منیر 90 کی دہائی کی  ایک بہترین انڈر ریٹیڈ گلوکارہ تھیں جتنی انکی آواز پیاری تھی اتنی ہی خوبصورت بھی تھیں جنہوں نے کئی    
خوبصورت گانے گاۓ۔ جن کے وڈیوز بھی ہماری نسل نے دیکھے۔۔  
صدف منیر نے سجادعلی عالمگیر علی حیدر سمیت کافی گلوکاروں کے ساتھ پی ٹی وی کے مختلف میوزیکل پروگرامز جیسے لہو ترنگ، یہ جہاں، روپ 
 سروپ میں ڈوئٹ گانے بھی گاۓ۔۔ 

صدف منیر کے چند مشہور گانوں میں
یہ بات جہاں میں ساری عام کردو۔ سجادعلی کےساتھ
تم سنگ نینا لاگے۔ ری مکس 
پھول جہاں کھلتے دل جہاں ملتے ہیں۔ سجادعلی
چھا گئے ہیں بادلوں کے ساۓ۔ لائیووایرس 
سمیت دیگر کافی گانے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک ملی نغمہ یاد آ رہا ہے جس میں محمدعلی شہکی ، صدف منیر سمیت دیگر گلوکار تھے ہمارا دل ہماری جان اس پے ہم سب ہوں قربان 




ہماری شان ہماری آن پاکستان پاکستان بھی انتہائی شاندار ملی نغمہ تھا۔۔ 
آپ میمبرز میں سے کس کس کو صدف منیر کے گانے یاد ہیں؟؟/ 
ہم ایسے بھولنے والے نہیں تھے 
ہمیں تم سے نہ ملنے میں کئی مجبوریاں ہونگی 
تمہیں یہ سوچنا تھا
تمہیں یہ سوچنا تو تھا
تمہیں ملنا تمہارے ساتھ رہنا
بہت آساں تھا دل کا حال کہنا
مگر یہ ہونٹ سلنے میں کئی مجبوریاں ہونگی 
تمہیں یہ سوچنا تھا 
تمہیں یہ سوچنا تو تھا
ہم ایسے بھولنے والے نہیں تھے۔۔۔۔۔
ملیں گے کب تمہیں یہ کیا بتائیں
ملیں گے کب تمہیں یہ کیا بتائیں 
دلوں میں پھول چاہت کے کھلائیں
مگر 
یہ پھول کھلنے میں کئی مجبوریاں ہونگی 
تمہیں یہ سوچنا تھا 
تمہیں یہ سوچنا تو تھا
ہم ایسے بھولنے والے نہیں تھے۔۔۔۔
تمہیں یہ سوچنا تھا 
تمہیں یہ سوچنا تو تھا
ہم ایسے بھولنے والے نہیں تھے 
ہمیں تم سے نہ ملنے میں کئی مجبوریاں ہونگی 
تمہیں یہ سوچنا تھا
تمہیں یہ سوچنا تو تھا

Post a Comment

0 Comments