مسجد سکینہ الصغریٰ Mosque Sakina Al Sughra

مسجد سکینہ الصغریٰ Mosque Sakina Al Sughra

مسجد سکینہ الصغریٰ
مسجد سکینہ الصغریٰ کوٹلہ رحم علی جامعہ مسجد جتوئی ضلع مظفر گڑھ
یہ عظیم الشان مسجد جتوئی شہر سے 12 کلومیٹر دور کوٹلہ رحم علی شاہ میں واقع ہے۔
جتوئی میں واقع اپنی مثال آپ یہ مسجد ڈاکٹر سید اسماعیل احمد (امریکہ میں ماہر امراض قلب ) نے 200 سال پرانی مسجد پر تعمیر کروائی جونا صرف اسلامی شاہکار کی عکاس ہے بلکہ اپنی فن تعمیر میں اپنا ثانی نہیں رکھتی ڈاکٹر صاحب کی اسلام سے محبت بھی اس کی تعمیر کا منہ بولتا ثبوت ہے جس کی بنیاد 31 جنوری 2006 کو رکھی گئی تھی 52 کنال پر تعمیر کردہ مسجد جس میں 4000 نمازیوں کی گنجاٸش ہے











نہایت خوبصورت اور دیدہ زیب مسجد انتہاٸی پرکشش ہے ترکی فن تعمیر کی عکاس مسجد جس کو نا صرف ترکی طرز تعمیر پہ آراستہ کیا گیا بلکہ بہترین فن خطاطی اس اس کی دور دیوار چھتوں پہ آیات قرآنی بھی کندہ کی گٸ ہے مختلف قسم کے پھول اور رنگ اس اسلامی شاہکار کا علیحدہ ہی حسن نکھارتے ہیں اس کی تینوں منزلیں بہت عمدگی سے بناٸی گٸ ہیں










چھتوں سے لٹکتے نہایت قیمتی اور خوبصورت فانوس اور مزید رنگ نکھارتے برقی قمقمے اس کی خوبصورتی میں چار چاند لگاتے ہیں
یہ عظیم الشان فن تعمیراتی اور مذہبی عمارت امن ، محبت اور ایمان کی علامت ہے۔ دو بڑے مینار جو دور ہی سے نظر آتے ہیں اس کے علاوہ ایک مرکزی گنبد اور چھوٹے چھوٹے 52 گنبد اور میناروں کی بلندی 55 میٹر ہے جو ترکی فن تعمیر کی عکاسی کرتے ہیں











ماہر خطاطی و نقش نگاری ترکی سے ہی آۓ اور یہاں اپنے فن کا مظاہرہ کیا
ماہ رمضان میں یہاں 4 سو سے زیادہ افراد اعتکاف کا فریضہ انجام دیتے ہیں۔










مختصر یہ کے یہ مسجد قبلہ ڈاکٹر محمد اسماعیل شاہ بخاری کی اسلام سے محبت کا منہ بولتا ثبوت بھی ہے 

Post a Comment

0 Comments