قلعہ پکا کوٹ۔ خوشاب

قلعہ پکا کوٹ۔ خوشاب

 

 قلعہ پکا کوٹ۔ خوشاب







خوشاب شہر سے 26 کلومیٹر دور دامن مہاڑ میں واقعہ کٹھہ مصرال میں واقع قلعہ پکا کوٹ جسے کوٹ قلعہ بھی کہتے ہیں۔ یہ قلعہ پکا کوٹ کٹھہ مصرال شہر سے تقریبا 5 کلوميٹر کی مسافت پر کٹھہ کے شمال میں خوبصورت پہاڑوں کے اندر مرکز میں واقع ہے یہ قلعہ مضبوط پتھر کے ساتھ تعمیر کیا گیا ہے یہ قلعہ کو بہت عرصہ گزرنے کے بعد بھی اپنی اصل حالات میں موجود ہے ،






یہ قلعہ پکا کوٹ ، قدیم زمانے میں صرف آمد و رآفت کےلیے استعمال ہوتا تھا یہاں لوگ دور دراز سے تجارت کے لیے یہ راستہ استعمال کرتے تھے اس وقت کٹھہ پنڈی روڈ نہیں ہوا کرتا تھا تو لوگ زیادہ تر اونٹوں پر سامان اور پیدل سفر اسی راستوں پر کرتے تھے





یہ راستہ نراسنگھ پھلوار سے ہوتا ہوا وادی سون میں داخل ہوتا تھا قلعہ پکا کوٹ ایک چونگی ( ٹول پلازہ )کے طور پر استعمال ہوتا تھا تمام تاجر جب اس قلعہ پکا کوٹ کے پاس پہنچ جاتے تو اپنے آپ کو محفوظ سمجھتے تھے کیونکہ آرام کے لیے اس قلعہ کے اوپر پہاڑ پر اب بھی کچھ ایسے پتھروں کے اثار موجود ہیں جسے دیکھ کہ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ یہاں تاجروں کی رہاٸش کے لیے کچھ مکان ہوا کرتے تھے ،





اس قلعہ کا کچھ حصہ شدید بارشوں ، پہاڑوں کے تیز پانی کی وجہ سےمتاثر ہوا ہے اور اب کچھ حصہ ابھی تک محفوظ ہے یہ قلعہ پہاڑوں کے بلکل مرکز میں واقع ہے۔اس طرف توجہ بہت ضروری ہے اور اس کو دنیا میں پہچان کرایا جانا ناگزیر ہے کیونکہ شاید بہت کم لوگ اس کے متلعق کچھ جانتے ہیں یا یہاں تک پہنچ چکے ہیں جن میں زیادہ تر قریبی لوگ ہیں اس Pak Virsa پاک ورثہ کو محفوظ بنانا اور اس کا تعارف اور اس تک پہنچنے کے لیے رستہ آسان بنانا بہت ناگزیر ہے ۔





یوں تو یہ قلعہ اک ایسی قدرتی جنت نما جگہ موجود ہے جہاں ناصرف آپ کو قدرتی مناظر ملیں گے کٹھہ مصرال کے بے انتہا خوبصورتی ٹھنڈے اور صاف پانی کی اپنی ہی الگ بات ہے اور پہاڑوں سے گرا ہوا یہ قلعہ الف لیلوی داستان ہے پورا سال ہی یہاں وزٹ کیا جاسکتا ہے اس کے قریب ہی بہت سی تاریخی اور تفریحی جگہیں آبشاریں بھی موجود ہیں جو بہترین تفریح گاہ بھی ہے اور تاریخی مقام بھی ہے۔

Post a Comment

0 Comments